Murad Saeed blaming PDM government on the death of 300 Pakistanis in Greece boat disaster

Murad Saeed blaming PDM government on the death of 300 Pakistanis in Greece boat disaster
بحیرہ روم میں تین سو پاکستانی خاندانوں کی امیدیں ان کی زندگیاں انکی کل کائنات غرق ہوگئی ہے لیکن امپورٹڈ حکومت اور اس کے سہولتکاروں کی ترجیح تحریک انصاف کو نشانِ عبرت بنانا ہے۔ ۳۰۰ جیتے جاگتے انسان اس اذیت سے نجات پانے کی تگ ودو میں اپنی زندگیاں ہار گئے جو ان پر تمہاری صورت مسلط کردی گئی۔
نااہل، نا ہنجار، بے حس، بے غیرت لوگوں یہ ملک اس مذہب کے نام پر بنا تھا جس کا خلیفہ فرات کنارے پیاس سے مرنے والے کتے کا بھی ذمہ دار تھا۔ یہ ۳۰۰ خاندان، وہ دس لاکھ پاکستانی جو اس ایک سال میں یہ ملک چھوڑ کرگئے تمہاری ذمہ داری تھے۔
معیشت برباد۔ امن برباد۔ آئین برباد۔ ادارے برباد۔ نظام برباد۔ بس تمہارے محل آباد رہیں۔ تمہاری نسلیں شاد باد رہیں۔ تمہارے غلاموں کی زبانوں پر تالے لگے رہیں۔ کوئی حرفِ فریاد نہ سنائی دے۔ چاہے غریب کو اپنے پیٹ پر پہاڑ باندھ کر سمندر کی تہہ میں غرق ہونا پڑ جائے۔ تمہارا اقبال بلند رہے۔